منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو قوم کا اتنادرد ہےتو اپنا 300کنال کا محل گروی کیوں نہیں رکھتے؟احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے متعلق بھی حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ بوگس ریفرنس صرف کردار کشی کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، جہاں پی ٹی آئی کی بات آئے وہاں نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس پر کہوں گا عجب کہہ رہے ہو بھائی، نیب کی ایک آنکھ بند ہے، دوسری آنکھ سے صرف اپوزیشن پر نظر ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑ پر چکی ہے، وزرا کی بدحواسیاں اور رائے عامہ کا دباؤ پی ڈی ایم کی کامیابی کا ثبوت ہے، پی ٹی آئی والے بھی کہتے ہیں کہ اتنی کرپشن پہلے نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت دیانتداری کا لیبل لگا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، ثابت ہو گیا کہ عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبے چین کی مدد سے ہو رہے ہیں، چینی حکومت نے پیسے براہ راست کانٹریکٹرز کو دیئے ہیں، ملک کو نالائق اور نااہل حکومت کے ہاتھوں نقصان پہنچ رہا ہے، سی پیک کے لیے جس معاشی ڈھانچے کی ضرورت تھی حکومت نے اس کو تباہ کر دیا ہے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کو تباہ کر دیا ہے، حکومت نے ہائیرایجوکیشن کا بجٹ کاٹ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے 5 سالوں میں دس ہزار ارب کا قرضہ لیا، دس ہزار ارب کا قرضہ لے کر11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے، دو ہزار کلو میٹر موٹروے بنائی اور سی پیک شروع کیا، پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں گیارہ ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گیارہ ہزار ارب قرضہ لے کر بھی پورے ملک میں کہیں کوئی اینٹ تک نہیں لگائی۔احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم کا اتنا درد ہے تو قومی پراپرٹی گروی رکھنے کی بجائے اپنا تین سو کینال کا گھرگروی کیوں نہیں رکھتے، عمران خان کا کوئی ویڑن نہیں، حکمرانی کا کوئی تجربہ نہیں، ملک بچانے کے لیے عمران خان کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔سینیٹ انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں سب حصہ لیں گے، سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو پی ٹی آئی کو کھلا میدان مل جائے گا، نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کوسینیٹ میں کھلا میدان ملے اور وہ آئین کا حلیہ بدل دے، پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت ملی تو وہ اٹھارویں ترمیم ختم کرسکتی ہے، صدارتی نظام لاسکتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ میں حصہ لے کرحکومت کو دو تہائی اکثریت لینے سے روکیں گے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…