اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملکی تمام جامعات میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلے کویونیورسٹرز پر چھوڑا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اور سہولت کے مطابق امتحان لیں، جامعات کو واضح کر دیا کورونا کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں۔دریں اثنا محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا
نظر ثانی شدہ کرائیٹیریا جاری کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ندیم محبوب کے احکامات پر این او سی کے حصول کیلئے نئے ترتیب شدہ میکانزم کا نوٹیفیکیشن محکمے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے محکمے نے این او سی کے حصول کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ پراسیس میں بہتری متعارف کروائی ہے۔ 4 سالہ ڈگری پروگرام کے لئے این او سی کے خواہشمند تعلیمی اداروں کے نمائندے مختلف دفاتر میں دھکے کھانے کی بجائے ایک چھت تلے خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔ ان اصلاحات سے محکمے کی سطح پر گورنینس کے نظام میں بہتری آئی گی جس کا براہ راست فائدہ تعلیمی اداروں اور طلباء کو ہوسکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این او سی کے عمل کو سٹریم لائن کرنے سے نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ ریڈ ٹیپزم کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے۔ درخواستوں کے حوالے سے ابہام کو دور کرنے کیلئے این او سی سے متعلقہ تمام تر معلومات اور چیک لسٹ ویب سائٹ پر درخواست گزار کیلئے ایک ہی جگہ اپلوڈ کردی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں ہر سبجیکٹ کیلئے فیکلٹی ممبران کی تعداد سے لیکر، کلاسوں، لائیبریری، لیبز اور ریسرچ جنرلز کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔ درخواست کنندہ کالجوں کی انسپیکشن کے عمل کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔دوسری جانب جی سی ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نےامتحانات کے لیےطالبات کو 3سہولتیں فراہم کر دیں، جس کے تحت طالبات اپنے گھروں یا کیمپس سے آن لائن امتحان دے سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میںجی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات کاآن لائن امتحان کے
لیے احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نےامتحانات کے لیے طالبات کو 3سہولتیں فراہم کر دیں، جس کے تحت طالبات اپنے گھروں یا کیمپس سے آن لائن امتحان دے سکیں گی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں معمول کے مطابق تحریری امتحان میں شرکت کر سکیں گی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو کسی بھی کیٹیگر ی میں شمولیت کا اختیار دے دیا ہے۔خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہے ہیں
اور سراپا احتجاج ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ امتحان کوآن لائن کیا جائے مطالبات نہ مانےتواحتجاج جاری رہےگا، کوروناوائرس کی وجہ سے کلاسزبند اور تعلیم متاثرہوئی۔بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کیلئے طلبا کے احتجاج کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کیلئےاحتجاج کررہےہیں، امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے، ایچ ای سی کو یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسے رابطے کا کہا ہے، وی سیز دیکھیں اس سال مخصوص حالات میں ممکن ہے تو آن لائن امتحانات کرالیں۔