اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’وزیراعظم عمران خان کا ہم شکل سامنے آگیا ‘‘ جسے دیکھ کر آپ بھی پہلی نظر میں دھوکہ کھا جائیں

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوں تو بہت سارے عام لوگوں کے چہرے نامور شخصیات سے ملتے ہیں لیکن اس بار ہم آپ کو ایک ایسے نوجوان سے ملواتے ہیں جن کی شکل وزیر اعظم عمران خان سے بہت ہی زیادہ ملتی ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے

ایک ہم شکل نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، یہ ہی نہیں اس نوجوان کے چہرے کے تاثرات بھی وزیر اعظم سے کافی میل رکھتے ہیں جسے پہلی نظر میں دیکھنے والا دھوکہ کھائے بنا نہیں رہ سکتا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام شاہ حسین خان ہے، سوات سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان روزگار کیلئے سیالکوٹ میں مقیم ہے اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ساتھ سیلفی بنا کر فخریہ انداز میں اپنے دوستوں سے شیئر بھی کرتے ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ حسین نے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب لوگ مجھے عمران خان کا ہم شکل کہہ کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔شاہ حسین خان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملنے کی شدید خواہش ہے اگر میری ان سے ملاقات ہوئی تو ان سے یہی کہوں گا کہ لوگوں کو جو آپ سے امیدیں ہیں انہیں پورا کرنے کی ضرور کوشش کریں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ حسین نے کہا کہ مجھے بھی کرکٹ کا بہت شوق ہے اور میں بہت اچھی کرکٹ کھیلتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ان دنوں سوات میں بہت برف پڑتی ہے جس کی وجہ سے روزگار مشکل ہوجاتا ہے اس لیے سیالکوٹ آکر کام کرتا ہوں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…