منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

چار سالہ بی ایس پروگرام کے این او سی کا حصول سڑیم لائن کردیا گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر )محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ کرائیٹیریا جاری کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ندیم محبوب کے احکامات پر این او سی کے حصول کیلئے نئے ترتیب شدہ میکانزم کا نوٹیفیکیشن محکمے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے محکمے نے این او سی کے

حصول کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ پراسیس میں بہتری متعارف کروائی ہے۔ 4 سالہ ڈگری پروگرام کے لئے این او سی کے خواہشمند تعلیمی اداروں کے نمائندے مختلف دفاتر میں دھکے کھانے کی بجائے ایک چھت تلے خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔ ان اصلاحات سے محکمے کی سطح پر گورنینس کے نظام میں بہتری آئی گی جس کا براہ راست فائدہ تعلیمی اداروں اور طلباء کو ہوسکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این او سی کے عمل کو سٹریم لائن کرنے سے نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ ریڈ ٹیپزم کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے۔ درخواستوں کے حوالے سے ابہام کو دور کرنے کیلئے این او سی سے متعلقہ تمام تر معلومات اور چیک لسٹ ویب سائٹ پر درخواست گزار کیلئے ایک ہی جگہ اپلوڈ کردی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں ہر سبجیکٹ کیلئے فیکلٹی ممبران کی تعداد سے لیکر، کلاسوں، لائیبریری، لیبز اور ریسرچ جنرلز کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔ درخواست کنندہ کالجوں کی انسپیکشن کے عمل کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…