منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبریں سامنے آنے کے بعدسربراہ جے یو آئی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیکر مسترد کردیا ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مختلف چینلز پر سربراہی سے متعلق چلنے والہ خبریں بے بنیاد ہے، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والے پی ڈی ایم کی مقبولیت سے خائف ہیں تاہم ایسے پراپیگنڈوں سے پی ڈی ایم میں د راڑیں نہیں ڈالی جا سکتیں،

نواز شریف اور آصف علی زرداری سے ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی، پی ڈی ایم متحد اور متفق ہے، افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند میں سورہے،پی ڈی ایم کی تحریک نے 70 فیصد مقاصد پورے کرلئے ہیں،4 فروری کو سربراہی اجلاس پے اس میں مزید اہم فیصلے ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا۔ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی میڈیا میں کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پی ڈی ایم پر مسلط کر رہے ہیں۔ جب بلاول اور مریم نے خود ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر مجھے سربراہی کیوں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ ہر فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا۔چھوٹی جماعتوں کو خدشات ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) انہیں استعمال کر رہی ہیں ،انہوں نے شکوہ کیا کہ دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی خدشات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ جس پر آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد برقرار رہنا چاہئے۔ دونوں رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ کی شخصیت ہی پی ڈی ایم کو آگے لے کر چل سکتی ہے۔آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ شکایت نہیں ملے گی، ہر فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…