کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کر دی۔بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکانٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی
تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔بدھ کو بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک اسٹوری لگائی گئی، جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندے لگوا رہی ہیں۔بختاور بھٹو کی مہندی لگے ہاتھ کی یہ انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر پارٹی کارکنان سمیت ان کے فالوورز کی جانب سے انہیں خوب دعائیہ کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔