سلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے، اور شہباز گل کو صحافیوں سےبات کرنے سے روک دی
اشبلی فراز نے شہبازگل سے کہا کہ آپ صحافیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں۔ جس پر شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے، آپ بھی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں۔