اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے
زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ہے۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، استورمنفی12، گو پس، سکردو منفی 11، کالام منفی 9، کوئٹہ، بارہ مولہ، پلوامہ منفی 8، قلات، بگروٹ منفی 7، گلگت منفی 06 ،پارہ چنار اور ہنزہ میں منفی 5 ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میںشدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، استور منفی 13، کالام، اسکردو، پلوامہ، زیارت منفی 10، کوئٹہ، قلات، بگروٹ منفی 8، گلگت منفی 7، بارہ مولہ منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم سے کراچی کی ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی یہ لہر مزید 2روز رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال، شمال مشرق اور شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد رہے گا۔