منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پاکستانیوں سمیت اڑھائی لاکھ غیر ملکی ورکروں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں 257000 غیرملکی تارکین وطن ورکر آبائی ممالک کو لوٹ گئے ہیں یا دوسرے ممالک میں منتقل ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے جاری کردہ حالیہ

اعدادوشمار میں بتایاگیا 2020 کی تیسری سہ ماہی میں مملکت کی لیبرمارکیٹ میں غیرملکی مزدوروں کی تعداد قریبا ایک کروڑ دو لاکھ رہ گئی تھی۔اس سے پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 60 ہزار تھی۔2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں سعودی ملازمین کی تعداد میں قریبا 82 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔اب سعودی ملازمین کی کل تعداد ساڑھے 32 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ دوسری سہ ماہی میں سعودی ورکروں کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار تھی۔سعودی عرب میں غیرملکی ورکروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے افرادی قوت کی مجموعی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔تیسری سہ ماہی کے دوران میں قریبا پونے دو لاکھ ورکروں کی تعداد کم ہوئی تھی اور سعودی عرب میں کام کرنے والے ورکروں کی تعداد کم ہوکر ایک کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار ہو چکی تھی۔دوسری سہ ماہی میں کام کرنے والی افرادی قوت کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 30 ہزار تھی۔مملکت میں گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں خالی

ہونے والی ملازمتوں کی جگہ نئے افراد کے تقرر اور ملازمتوں کو مقامی رنگ دینے کے پیش نظر قریبا 72 ہزار نئے ویزے جاری کیے گئے تھے جبکہ دوسری سہ ماہی میں 49 ہزار ویزے جاری کیے گئے تھے۔اس طرح تین ماہ میں 23 ہزار نئے ویزے جاری کیے گئے تھے۔گذشتہ سال

کی دوسری سہ ماہی کے دوران میں سعودی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی بری، بحری اور فضائی سرحدیں بند کردی تھیں اور شہریوں اور مکینوں کے اندرون ملک اور بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کردی تھی۔ادارہ شماریات کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے

مطابق 2020 کی تیسری سہ ماہی میں سرکاری شعبے میں کام کے لیے دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 66 سو کم ویزے جاری کیے گئے تھے اور قریبا 52 سو ویزے جاری کیے گئے تھے جبکہ دوسری سہ ماہی میں غیرملکیوں کو مملکت میں کام کے لیے 11800 ویزے جاری کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…