منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

دوران ملازمت انتقال کرجانے والے ان ملازمین کی  سرکاری رہائش گاہ کب تک خالی نہیں کرائی جائے گی ؟ بڑا اعلان کر دیا گیا 

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دوران ملازمت انتقال کرجانے والے ملازمین کے سوگواراہلخانہ سے مرحوم ملازم کی مدت ریٹائرمنٹ تک سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کرائی جائے گی ، وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ سے منظوری کے بعد ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان کی ہدایات پراحکامات جاری کردیئے گے ہیں ، اس اقدام سے

دوران ملازمت انتقال کرجانے والے ملازمین کے اہلخانہ مسرور ہیں جبکہ حاضر سروس ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان سے اظہار تشکر کا سلسلہ جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شا ہ کی منظوری کے بعد ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے دوران ملازمت انتقال کرجانے والے ملازمین کے اہلخانہ سے مرحوم ملازم کی ریٹائرمنٹ کی مدت تک سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کرانے سے متعلق احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر( ایچ آرڈی اینڈ اے) وقار ہاشمی کے دستخطوںسے جاری آرڈر کی رو سے اب ادارے کے دوران ملازمت انتقال کرجانے والے ملازمین کے اہل خانہ سے سرکاری رہائش گاہ مرحوم ملازم کی مدت ریٹائرمنٹ تک خالی نہیں کرائی جائے گی ، اس اقدام سے دوران ڈیوٹی انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،جبکہ عوامی وشہری حلقوںسے بھی وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان کے اس مزدور دوست اقدام کوپذیرائی مل رہی ہے ،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق مرحوم ملازمین کے بچوں اور بیوہ سے اس وقت تک ان کو الاٹ کی گئی سرکاری رہائش واپس نہ لینے کا فیصلہ وزیر بلدیات وچیرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی سفارش پر کیا ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل واٹربورڈ کے دوران ملازمت انتقال کرجانے والے ملازم کی بیوہ سمیت دیگر سوگوار اہلخانہ کو اپنے خاندان کے سربراہ کی وفات کے صدمہ کے ساتھ ساتھ سرکاری رہائش گاہ خالی کرائے جانے کا خوف بھی لاحق ہوجاتا تھا،سوگواراہلخانہ صدمہ کی حالت میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے اورمتبادل رہائش کے انتظام کیلئے شدید فکر اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے تھے تاہم اب وزیربلدیات وچیئرمین واٹربوڈ اور ایم ڈی واٹربو رڈ کے اس احسن اقدام سے سوگوار خاندانوں کوفوری سرچھپانے کے انتظام کی فکر لاحق نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…