لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم نے دنیا بھر کی 1 ہزار یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ جن میں
سے چار کا تعلق لاہور سے ہے درجہ بندی کے مطابق لاہور میں واقعہ لمز یونیورسٹی پہلے نمبر پر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی دوسرے، پنجاب یونیورسٹی تیسرے اور کومسیٹس یونیورسٹی چوتھے نمبر پر رہی ہے۔