کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹوزرداری کی اپنی دونوں ہمشیرہ بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ سیلفی سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی۔گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں
یومِ پیدائش منایا تھا اور اس ضمن میں جہاں انہیں دنیا بھر سے مختلف پیغامات موصول ہوئے تو وہیں ان کے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنی بہن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔مذکورہ سیلفی میں بلاول بھٹو کے ہمراہ بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور ان کی خالہ صنم بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔سیلفی میں بھٹو خاندان کے یہ تمام افراد بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اس دلکش سیلفی کے کیپشن میں اپنی بہن بختاور بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس سیلفی کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔