اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

گروی ہی رکھنا ہے تو وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدررکھ لیں، کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی پیشکش

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجراء کے حوالے سے دلچسپ تجاویز سامنے آئیں۔وزیراعظم نے سیکرٹری فنانس سے استفسارکیا کہ اسلام آباد میں عوام کے لیے بنایا گیا ایف 9 پارک گروی رکھوانے کی تجویزکیوں آئی؟ سیکرٹری فنانس نے بریفنگ میں بتایا کہ یہ صرف علامتی طور پر ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا انہیں پتہ ہےکہ اسکوک بانڈ کیا ہوتا ہے، عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ عملی طور پر گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہاؤس کو گروی رکھ دیتے ہیں، اس موقع پر ایک وزیرنے تجویز دی کہ اگر علامتی ہی تھا تو پھر صدر ہاؤس(ایوان صدر) رکھوا دیتے ہیں ۔ایک وزیر نےکہا کہ سکوک بانڈز کے اجرا کے لیے ایف نائن پارک ہی کیوں گروی رکھا جائے ؟ اشرافیہ کے زیراستعمال اسلام آباد کلب گروی رکھ دیتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کی زمین گروی رکھنے کی مسترد کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرض کے لیے قومی املاک گروی نہیں رکھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نیسکوک بانڈزاجراکی سمری بھجوائی تھی۔سمری کے مطابق ایف نائن پارک کی زمین کی مالیت 930 ارب روپے ہے ، سمری میں کراچی ائر پورٹ کی گروی زمین کی جگہ نیا اثاثہ تجویز کیا گیا ہے کیونکہ کراچی ائرپورٹ کی زمین عنقریب اب غیر استعمال شدہ نہیں رہے گی۔کراچی ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر 562 ارب روپے حاصل ہو چکے ہیں۔ ایف نائن پارک کی زمین گروی رکھوانے کی سمری کابینہ کو بھیجی گئی۔واضح رہے کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کے پورے سیکٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق سیکٹر ایف نائن کو مکمل طور پر گرین ایئریا مختص کیا گیا تھا تاکہ شہر میں سبزہ اور قدرتی حسن برقرار رہے۔ایف نائن پارک کے چار گیٹس ہیں جو ایف ٹین، جی نائن، ای نائن اور سیکٹر ایف ایٹ کے سامنے واقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…