قصور (این این آئی)الہ آباد کے علاقے بونگی کلیاں میں ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔بیس،بائیس سالہ سعدیہ بی بی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی ہے کہ چند روز قبل ارشاد نامی شخص بھونگی کلیاں آیااور مجھے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھرلے گیا
اورمیرے ساتھ زناء کیا۔پولیس تھانہ الہ آباد مدعیہ کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔دوسری جانب گردونواح میں اغواء کی تین مختلف وارداتوں میں دو لڑکیوں سمیت تین افراد اغواء کرلئے گئے۔گرو کے رہائشی عبدالحمید نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں درخواست دی ہے کہ میرا سولہ،سترہ سالہ بیٹا گزشتہ روز سکول پڑھنے کے لیے گیاجو تاحال واپس گھر نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے اسی طرح بھوئے آصل کے رہائشی محمد رفیق نے پویس تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست دی ہے کہ میری شادی شدہ بیٹی سدرہ بی بی کانویں جھوک سے مؤرخہ د و جنوری کو ہمیں ملنے کے لیے گھر آئی اور اسی دوران محمد عادل نامی شخص تین افراد کے ساتھ ہمارے گھر آئے اور میری بیٹی کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گئے ہیں جبکہ سہجوال کے رہائشی خالد پرویز نے پویس تھانہ صدر میں درخواست دی ہے کہ میری اٹھارہ سالہ بیٹی انم بی بی گھر سے سودا سلف لینے کے لیے بازار گئی جو تاحال گھر واپس نہیں پہنچی اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کو ئی سراغ نہیں ملا مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔