پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بانی پاکستان کی تصویر خراب کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار، سخت سزاؤں کا اعلان کردیا گیا

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ میں آج ایک کریمنل لاز ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے جس میں بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر خراب کرنے یا بلا اجازت ہٹانے کا جرم ناقابل ضمانت قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پیر صابر شاہ نے کریمنل لاز ترمیمی بل پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم کی تصویر خراب کرنے پر ملزم کو

بغیر وارنٹ گرفتار کیا جا سکتا ہے، اور یہ جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق ترمیمی بل کے مطابق اس آئینی ترمیم کے تحت اب قائد اعظم کی تصویر خراب کرنے یا بلا اجازت ہٹانے کے جرم کی سزا 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم کی تصویر کو خراب کرنا مجرمانہ فعل ہے، نئی آئینی ترمیم کے تحت قائد اعظم کی تصویر خراب کرنے یا جلانے پر سزا دی جا سکے گی، اس جرم پر 5 سال تک قید اور 5 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔یہ پیش کردہ ترمیمی بل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔سینیٹ میں آج تعلیمی امتحانات میں غلط ذرائع کی ممانعت کا بل بھی پیش کیا گیا، یہ بل سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کیا،جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، بل کے مطابق امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے یا معاونت پر 1 ماہ قید، 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔امتحانی مرکز میں میں بداخلاقی کے ارتکاب، خفیہ مواد کو افشاں کرنے، امتحانی ریکارڈ، رزلٹ کارڈ، ڈگری کی جعل سازی پر بھی 1 ماہ قید، 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اور امتحانات میں غلط ذرائع استعمال کے کیس کی سماعت درجہ اوّل کا مجسٹریٹ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…