لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان پنجاب عظمیٰ بخاری اور عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ عمران خان نے سپیڈو شہبازشریف کے آگے عثمان بزدار نام کا سپیڈ بریکر لگادیا ہے۔عمران صاحب خود کو این آر او دیں اور قوم کی جان چھوڑیں۔ شہباز شریف کی کارکردگی کی معترف ساری دنیا رہی ہے۔عمران خان نے سی پیک میں رکاوٹیں ڈالیں تھیں۔شہباز شریف نے کام کیا، بجلی اور انفراسٹرکچر
پورا کیا۔آج لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنانے کیں تحریک انصاف نے بہت محنت کی۔جو پنجاب سپیڈ شہباز شریف کے ساتھ تھی اس پہ عثمان بزدار جیسا سپیڈ بریکر لگا دیا گیا ہے۔وہ گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا عمران خان ہمیں این آر او بالکل نہ دیں، لیکن آپ مت روئیں۔جو پاکستان کی عوام مہنگائی اور بجلی کے بموں سے پریشان ہیں انکو این آر او دے دیں۔عمران خان اس ملک میں مصیبت بن کر مسلط ہوئے ہیں۔عمران خان ان کارندوں کے ساتھ وارد ہیں جن کا ملک میں کوئی لینا دینا نہیں۔بلدیاتی الیکشن سے بھاگتے ہیں، کیوں نہیں کراتے بلدیاتی الیکشن۔آٹا چینی چوری، ادویات، ایل این جی، پٹرول کے ساتھ جو آپ کر چکے وہ سب قوم بھگت چکے ہیں۔کب تک عثمان بزدار کی معصومیت کاجھنجنا عوام کو دیں گے۔جہاں غریب کو سبسڈی دینے کی بات آئے تو آپ کا خزانہ خالی ہو جاتا ہے۔باجی کی سمجھ نہیں آتی، سیاسی باتوں کا سیاسی جواب دیں۔چور ڈاکو کہ کہ کر اب انکا یہ حال ہے کہ سب سے چڑے چور ڈاکو یہ خود ہیں۔عمران خان فارن فنڈنگ میں منی لانڈرنگ کا جواب دو۔کتنے دن ہیں نہیں معلوم، لیکن وہ وقت قریب یے جب عوام کا ہاتھ ہوگا اور تمہارا گریبان ہوگا۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا نام نہاد وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہے۔اپنے بہنوئی کو پلاٹ پر قبضہ کروانے کے لئے سی سی پی او تعینات کیا گیا۔ہائیکورٹ میں بات پتا چلی کہ جس پلاٹ پر عمران خان نے اپنے بہنوئی کا قبضہ کروایا وہ انکے بہنوئی کا نہیں تھا۔مرزا احتساب اکبر سرکاری گاڑیاں لے کر پنڈی میں ایک قبضہ کرنے گئے تھے۔لاہور میں بھی انکے کچھ لوگ ہیں جو قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں۔منشا بم نامی قبضہ مافیا کے سرغنہ کو اپنی جماعت میں شامل کیا۔عوام کو بے وقوف مت سمجھیں، لوگوں کو پتا ہے کہ آپ کس
قماش کے لوگ ہیں۔ کیا اسی لئے آئے تھے کہ پاکستان کی عزت خاک میں ملا دیں۔آج میں بھی ایک کاغذ لہرانے آیا ہوں۔یہ کاغذ چینی کونسل کی طرف سے شہباز شریف کو خط لکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سی پیک کے لئے کوششوں کو سراہنا چاہتا ہوں۔انہوں جے خط کیں مزیدکہا کہ آپکی شکل میں پنجاب سپیڈ کو دیکھا۔چین کا ایک سفارتی نمائندہ قید میں بیٹھے شہباز شریف کی ملک کے لئے خدمت کو سراہتا یے۔نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف نے ملک کے پئے بھرپور کوششیں کیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام بلند کیا۔آج کے حکمران کس طرح پاکستان کے پئے باعث شرمندگی ہیں۔انکا مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔