کراچی(آن لائن ) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کے مبینہ طور پر 117 اداروں اور 70 ہزار سے زائد آسامیوں کو ختم کرنے کے پلان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کروڑوں نوکریوں کا وعدہ کر کے
لاکھوں نوکریاں کھا گئی ہے، نہ صرف نوکریاں کھا گئی اب 117 وفاقی ادارے بھی ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ان باتوں کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر سیسے جاری اعلامیہ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 سال لگے جن اداروں کے بننے میں وہ یک جنبش قلم عمران خان ختم کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم منافعہ بخش ادارے اپنے اے ٹی ایمز کو دینے کے چکر میں ہیں جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ انتخابات میں ادارے چلانے اور نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والا عمران خان کہاں ہے۔ وزیر اعظم کا ہر وعدہ ریت کی دیوار ثابت ہورہا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا سانحات کو جنم دے گا کیوں کہ غریب کو بیروزگار کرنا ہے عمران خان کا آقاوں سے کیا گیا پہلا وعدہ ہے جس پر زور و شور سے عمل کیا جارہا ہے۔مسلسل آئی ایم آیف کے دباو میں کیے جانے والے فیصلے جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں۔ عمران خان کو اندازہ ہی نہیں کہ معیشت کے ساتھ کھیلا جانے والا کھلواڑ ، پاکستان کو خطے میں کمزور کر رہا ہے۔