اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

’’کشمالہ طارق کی گرفتاری کا امکان ‘‘

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے اپنے ایک وی لاگ میں کہا ہے کہ ایک خاتون کے اکائونٹ میں ایک سیاستدان کی طرف سے کروڑوں روپے کا آنا نہایت سنجیدہ ایشو ہے ۔ نیب کشمالہ طارق کو بھیجی گئی رقم کی تفتیش کر رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کشمالہ طارق کو اس معاملے میں طلب کیا جائے گا یا نہیں ۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ ایک وزیر کے مطابق

نیب کشمالہ طارق کو پوچھ گچھ کے لیے بلا سکتا ہے اور گرفتاری کا بھی امکان ہو سکتا ہے۔اس کسی بھی معاملے میں کرمنل چارجز سامنے آ رہے ہوں تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے اور ان کی گرفتار بھی کی جا سکتی ہے۔سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شریںمزاری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا گیا ۔ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے 12کروڑ روپے کشمالہ طارق کے اکائونٹ میں جمع کرائے گئے لیکن اس پر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے کابینہ کا اجلاس ہوا تو وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وزیراعظم کے سامنے یہ معاملہ رکھالیکن ہماری چھوٹی چھوتی باتوں کا کیا سے کیا بنا دیا جاتا ہے ۔ رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں اس معاملے سے متعلق تمام ثبوتوں کا اکٹھا کیا جائے، اس کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انکوائری کا حکم دیا گیا کہ کابینہ تمام حقائق سامنے رکھیں جائیں کہ کشمالہ طارق کو پیسے کیسے ملے ۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمالہ طارق کو جواب دینا پڑے گا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بارہ کروڑ کس وجہ سے جمع ہوئے ؟اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کیا کشمالہ طارق، خواجہ آصف کی بزنس پارٹنر تھیں؟اگر تھیں تو کیا بزنس کرتی تھیں ان کے ساتھ؟خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے انہی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیوں جمع کروائے ؟یہ کاروبار تھا یامنی لانڈرنگ کا چینل؟ علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا نواز شریف نے ملک کی خدمت نہیں کی بلکہ ملک گروی رکھا، کراچی ایئرپورٹ کو اسلامی بانڈز کی سکیورٹی کے طور پر استعمال کیا گیا، تحریک انصاف حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ایک ارب ڈالر حاصل کئے گئے ، اڑھائی سال میں دو بڑے ڈیمز، چار نئی موٹرویز کا آغاز کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…