منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی،طالبات کو اغوا کرنے کے بعد ویڈیوز بنا کر فروخت کرنیوالے میاں بیوی کو سزائے موت اور عمر قید کی سزاسنا دی گئی

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اورزیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی گئی،مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی تھی،مجرمان کو سزائیں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج

جہانگیر علی گوندل نے سنائیں،معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیرکو سزائے موت، عمرقید اور03سال قید معہ 25لاکھ روپے جرمانے جبکہ مجرمہ کرن محمود کو عمرقیداور03سال قید معہ 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنائیں ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے،راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کے پیش نظر ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اورزیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا ئیں سنا دی گئیں،مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی تھی،مجرمان کو سزائیں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سنائیں،معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیر کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت معہ05لاکھ روپے جرمانہ،اغواء کے جرم میں

عمرقید معہ 10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ انسداد الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے جرم میں 03سال قید معہ 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اورمتاثرہ لڑکی کو 10لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیاگیا،جبکہ مجرم کی بیوی کرن محمود کواغواء کے جرم میں عمرقید معہ 10لاکھ

روپے اور انسداد الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے جرم میں 03سال قید معہ 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ،مجرمان نے اگست 2019میں ایم ایس سی کی طالبہ کو تھانہ سٹی کے علاقے سے اغواء کیااورگلستان کالونی میں اپنے گھر پر زیادتی کا نشانہ بنایااوراس کی ویڈیو ز اورتصاویر

وغیر ہ بھی بنائی تھی،متاثر ہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں اگست 2019میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم نے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے بعد مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے

پیش نظر معزز عدالت کے جج نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزائیں سنائیں،پولیس کے مطابق سزائے موت پانے والا ملزم قاسم جہانگیر 45 بچیوں کے ساتھ جبری زیادتی اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے، جبکہ ملزم کی بیوی کرن انہیں ویڈیوز کو آن لائن سمیت دیگر ذرائع سے فروخت کرتی تھی۔سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،انوسٹی گیشن ولیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا حق اورانصاف کی جیت ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…