منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

کلاس روم میں بیٹھے وزیراعظم عمران خان کی تصویر وائرل

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سال 2014ء کی ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک کلاس روم میں بچوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے

وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اپنی پرانی تصاویر شیئر کر کے عوام کے ساتھ اپنی یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں، وزیر اعظم کی سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے۔حال ہی میں اْنہوں نے سال 2014ء کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو اسکول کے بچوں کے ساتھ ایک کلاس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے شروع سے ہی پاکستان میں میعاری اور یکساں تعلیم پر خصوصی دی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان کی پوسٹ پر تعلیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یکساں نصاب متعارف کرانے کا مقصد طلبہ میں تجزیاتی اور تخلیقی صلاحتیں اجاگر کرنا ہے، اس عمل سے معاشرے کے تمام طبقات کو با اختیار بنانے کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے، اس نظام کی کامیابی تدریسی عملے کے انتخاب اور استعداد کار میں اضافے پر منحصر ہے۔انہوں نے لکھا کہ نئی پالیسی کی بدولت پاکستان میں معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہوسکے گا، یکساں نظام تعلیم خطے کے دیگر ممالک کے لیے قابل تقلید مثال قائم کرے گی۔‎



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…