اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری نے بختاوربھٹو کو شادی پر بڑا تحفہ دیدیا

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دے دیا ۔نجی ٹی وی رپورٹ کےمطابق تحفہ میں دیا جانے والا نیا گھر بلاول ہاؤس کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔اس کی علاوہ سابق صدر کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کے لئے بھی نیا پورشن تعمیر کیا جارہا ہے جس کا کام آخری مراحل میں

ہے۔دوسری جانب سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری کی جانب سے 31واں یومِ پیدائش منایاگیا۔اس مناسبت سے بختاور بھٹو کے چاہنے والے ان کی زندگی کے یادگار پہلوئوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں اور بختاور بھٹو بھی من پسند ٹوئٹسکو لائیک کررہی ہیں۔بختاورکی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کہاکہ والدہ نے شہادت پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھے جنوری میں ہی سالگرہ والے دن مبارکباد دیجیے گا ایڈوانس میں دینے کا کیا مطلب ہے۔بختاور نے بتایا کہ والدہ کی شہادت کے بعد مجھے ان کی الماری سے ایک نکلس ملا، اور ساتھ یہ تحریر تھا کہ 18 ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے بتایاکہ مجھے اس لمحے احساس ہوا کہ میری والدہ شہادت کے لیے تیار تھیں۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔ بختاورکی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کہاکہ والدہ نے شہادت پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…