منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

تین وزراء نے بغیر مشاورت نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)صنعتوں کے نجی بجلی گھروں کو گیس بند کرنے پر ایف پی سی سی آئی ،کراچی چیمبر اور شہر کی ساتوں صنعتی ایسوسی ایشنزکورنگی،بن قاسم،لانڈھی،فیڈرل بی ایریا، سائٹ سپرہائی وے،نارتھ کراچی اورسائٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میںحکومت کی جانب سے نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی

بند کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کے نجی بجلی گھروں کو گیس بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے منفی اثرات مرتب ہونگے،تین وزراء نے بغیر کسی مشاورت کے نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا اور یہ تک نہ سوچا کہ اچانک سے نجی بجلی گھروں کو گیس بند کرنے سے بجلی کیسے اور کہاں سے ملے گی ،سب کچھ آئی پیز پیز کو بچانے کے لئے کیا جارہاہے،اضافی بجلی کی فراہمی کے لئے ابھی سسٹم بھی موجود نہیں ،پاکستان کی برآمدات مسلسل بڑھ رہی تھی لیکن ایسے وقت میں یہ فیصلہ سمجھ سے باہر ہے ،حکومت نے جو فیصلے کرنے تھے وہ نہیں کئے گئے اور اب ایسے فیصلے کئے جارہے ہیں جس سے صنعتی پیدوار کو نقصان پہنچنے گا۔پیر کو فیڈریشن ہائوس میں صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں، کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ،وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر زبیرموتی والا،نائب صدورایف پی سی سی آئی حنیف لاکھانی،اطہرسلطان،ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار ،کاٹی کے صدر سلیم الزماں، اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی معاملے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کرتی اور دانستہ کوئی نہ کوئی مسئلہ پیدا کیا جاتا ہے ایسے حالات میں انڈسٹری کیسے چلے گی،پاور سیکٹر

ملکی معیشت کو بنا اور بگاڑ سکتا ہے،آئی پی پیز پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،آئی پی پیز کے ساتھ معاملات حل کرنے کی بجائے ریٹ بڑھا دئیے گئے اور گیس بند کردی گئی اوریہ سب کچھ آئی پیز پیز کو بچانے کے لئے کیا جارہاہے ،وزیراعظم خود بتائیں کہ مہنگی بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر کیسے صنعتیں چلیں گی اورصنعتی

پیداوار رکنے سے برآمدی آڈرز کیسے پورے ہونگے،ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اپنے فیصلے کو فوری واپس لے ۔ ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ملک بھر میں 1100 کیپٹیو پاور یونٹس موجود ہیں،ہمارے مسائل پر بات کرنے کیلئے ای سی سی میں کوئی بھی پاکستانی بزنس مین شامل نہیں اورفیصلہ سامنے والے تین لوگ کرتے ہیں

،ہم حکومت تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں کہ ہم روڈ بند کرکے پتھر نہیں مارسکتے لیکن اسکا یہ مطلب بھی نہیں کہ ہم انڈسٹری کو بند ہوتا ہوا دیکھ لیں،وزیراعظم عمران خان اس مسئلے پر فوری توجہ دیں ۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا بھر سے آرڈر موصول ہوئے مگر گیس کا مسئلہ پیدا ہوگیا ،ہم سمجھ رہے تھے کی بجلی سستی ہوگی مگر مزید

مہنگی کردی گئی،اگر حکومت گیس کی لیکیج کے نقصان کو قابو کرتی تو ہمارے پاس گیس کا ذخیرہ زیادہ ہوتا۔چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ ہمیں اگر ابھی حکومت بلاتی ہے تو ہم تیار ہیں،بجلی کی سپلائی بہتر کرنے کے لئے دو سے تین سال لگ جائینگے،یہ ٹیکنیکل مسائل ہم حکومت کو سمجھا سکتے ہیں،

حکومت ہمیں 12 روپے کی بجائے 18 روپے کی بجلی دینا چاہتی ہے،اتنا بڑا اعلان کردیا گیا اور کسی کو آن بورڈ نہیں لیا گیا،ہمیںگیس سے بجلی کی پیداواری جولاگت آتی ہے وہی ریٹ دینے،بجلی کے والٹیج کے ڈراپ نہ ہونے کی یقین دہانی کرانے کی ضمانت دی جائے۔زبیرموتی والا نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم سے بات کی کے بجلی کی قیمت

کم کیا جائے ،آئی پی پیز کے ساتھ حکومت مذاکرات کئے اور بجلی مہنگی کردی گئی ،گیس بند کرکے بجلی مہنگی کی گئی،سوال یہ ہے کہ کیا کے الیکٹرک ہمیں ضرورت کے مطابق گیس فراہم کرسکتا ہے ،گرمیوں کراچی کی بجلی کی طلب بڑھ جائے گی ،گیس بند ہوگی بجلی مل نہیں سکے گی تو صنعتیں کیسے چلیںگی ،افسوس کے ساتھ

کہنا پڑتاہے کہ جب بھی پاکستان کے لئے کچھ اچھا ہوتاہے تو مسائل پیدا کردیئے جاتے ہیں ،ہمیں بیرونی خریدار یہ کہہ رہے ہیں کہ جب گیس، بجلی نہیں تو آرڈر کیسے دوگے اسی وجہ سے برآمدی آرڈرز اب دوسرے ملکوں کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ایک سوال پر زبیرموتی والا نے کہا کہ اگر ہم حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت میں

گئے تو معاملات مزید خراب ہوجائیں گے،افسوس تو اس بات کا ہے کہ مشیرتجارت عبدالرزاق دائود ان تمام باتوں کو سمجھتے اور اس حوالے سے بات بھی کرتے ہیں لیکن ان کی بات سنی نہیں جاتی۔ صدر کراچی چیمبر آف کامرس شارق وہرہ نے کہا کہ کراچی میں موجود کے الیکٹرک ملک کی سب سے بدتر سروس دینی والی کمپنی ہے،کے

الیکٹرک نے کراچی کے بزنس اور شہریوں کو20 سال سے آگے بڑھنے نہیں دیا،ان کا پاس کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے،کے الیکٹرک نے کئی برسوںسے پیسے لے کر رکھے ہیں مگر آج تک گرڈ تک نہیں لگ سکے،کراچی چیمبر حکومت کے اس فیصلے ہرگز قبول نہیں کرے گا،وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر مداخلت کریں اور

صنعتوں کو بچائیں،گزشتہ حکومتوں نے جو کچھ بھی کیا اس کا ملبہ صنعتکاروں پر کیوں گرا یاجارہا ہے،حکومت سے اپیل ہے کہ انرجی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کریں،9 بلین ڈالر کا پاکستان کا انرجی امپورٹ ہے،5بلین ڈالر کا آئل انڈسٹری امپورٹ کرتی ہے،ملک کا پرائیویٹ شعبہ ہمیشہ آگے رہا ہے اورکراچی شہر نے ہمیشہ ملک کو بحران

سے نکالا ہے،وزیر اعظم اس اقدام کو اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے،بیوروکریٹس کو لوگوں کے مسائل کا پتا ہی نہیں ہے۔لاہور سے ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ اگر وزیراعإ عمران خان اسٹیک ہولڈرز کو شامل کئے کئے بغیرکوئی فیصلہ کریں گے تو ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے ۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عرفان احمد شیخ نے رائس سیکٹر کی جانب سے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں چاول کی 56 فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے لیکن رائس سیکٹر کی گیس بند کردی گئی ہے،چاول کوایکسپورٹ سیکٹر ہی سمجھا نہیں جارہا ہے حالانکہ پاکستان سے2 ارب ڈالر کا سالانہ رائس ایکسپورٹ ہوتا ہے،صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو رائس ایکسپورٹ بھی بند ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…