پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سالوں سے جاتی امراء کے تمام اخراجات برداشت کررہے ہیں، کھوکھر برادران کو شریف خاندان کی اے ٹی ایم قرار دیدیا گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کھوکھر برادران شریف خاندان کی اے ٹی ایم ہیں،قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے آل شریف کی چھتری کے نیچے رہے، چھتر چھایہ کی وجہ کھوکھر برادران سالوں سے جاتی امراء کے تمام اخراجات برداشت کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر

اپنے اہل و عیال کے ہمراہ پارٹی کے اور کسی رہنما کے گھر کی صبح و شام یاترا کے لئے نہیں جاتیں، کھوکھر برادران آل شریف کی آشیر باد کی وجہ سے سالہا سال سے اربوں کی سرکاری زمین پر قابض تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر صرف کھوکھر برادران جیسے قبضہ گروپ کے دفاع کیلئے ٹوئٹر پر پیش پیش نظرآتی ہے ہیں، حکومت نے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ ان کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے ریاست نے آپریشن کیا، وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں حکومت کسی قبضہ گروپ اور غنڈہ عناصر سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے کھوکھر پیلس کے اطراف تعمیرات کو مسمار کرنے کو ریاست دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ،نااہل اور نالائق حکمران بغض نواز شریف میں اندھے ہوگئے ہیں۔پیرکو جاری اپنے مذمتی بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ کھوکھر برادران کو وفاداریاں تبدیل نہ کرنے کی سزا دی گئی ہے۔حکم امتناع کے باوجود انتقامی کارروائی توہین عدالت اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی، نالائقی و کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ریاست

مدینہ کے داعی نے اس سے پہلے غریبوں کے گھر مسمار کئے اور اپنا ناجائز محل ریگولرائز کروا لیا۔غریب کا پاکستان اور ریاست مدینہ کے داعی کا پاکستان اور ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ظلم، جبر،ناانصافی اور اوچھے ہتھکنڈے کارکنوں کے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتے۔حکومت غربت، مہنگائی،بیروزگاری پر قابو پانے کے بجائے سرکس لگا کر عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…