اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

جے یو آئی کی مرکزی قیادت کو پارٹی کے سنیئر رہنماوں کی رکنیت ختم کرنا مہنگا پڑ گیا، مولانا شجاع الملک نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )جے یو آئی ف سے منحرف رہنما مولانا شجاع الملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ نے بھاگنے کیلئے بہانہ ڈھونڈ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت کو

پارٹی کے سنیئر رہنماوں کے پارٹی رکنیت ختم کرنا مہنگا پڑ گیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ناراض سنیئر رہنماوں نے ژوب میں پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں سے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔ مولانا محمد خان شیرانی نے ژوب شیرانی کے لئے رابطہ مرکز کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں جے یو آئی کے سنیئر رہنماوں ، کارکنان سمیت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شجاع الملک نے بھی شرکت کی ۔ قبل ازیں سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے، مولانا کو نوٹس دیا تو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ، صاف ہیں تو اثاثے پیش کردیں، اگر کچھ نہیں تو بات ختم ہوجائے گی۔اپنے ایک بیان میں مولانا شجاع الملک نے کہا کہ چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں، نیب ملک میںکسی کو بھی نوٹس جاری کرسکتا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں چھپنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے، ہماری رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، کمیٹی بن گئی تو توقع تھی ہم سے مسئلے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…