سڈنی(این این آئی)دنیا کی مقبول اور مہنگی ترین مونالیزا پینٹنگ پر ایڈیٹنگ کے ذریعے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی لگائی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ
مونالیزا کی شہرہ آفاق پیٹنگ پر ڈیوڈ وارنر کا چہرہ نمایاں ہے۔ آسٹریلیا کے طوفانی بلے باز ناصرف میدان میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا کی پچ پر بھی ان کی اچھی کارکردگی ہے۔ڈیوڈ وارنر نے دنیا کی سب سے مشہور مونالیسا کی پینٹنگ پر اپنا چہرہ لگایا ہے۔ اس پینٹنگ کو فرانس کے مشہور پینٹر لیونارڈو دی ونچی نے بنایا تھا۔ سال 2019 میں اس پینٹنگ کی قیمت 850 ملین یو ایس ڈالر (62 ارب روپے) بتائی جا رہی تھی۔ وہ آئے روز اپنی یا دیگر منفرد تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے مونالیزا کی ایڈٹ کردہ تصویر شیئر کی جس میں وہ خود نظر آرہے ہیں، مداحوں نے اس پوسٹ پر خوب مزاحیہ تبصرے کیے۔مونالیزا پینٹنگ کی مالیت تقریباً 60 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔ اس پینٹنگ کو فرانس کے مشہور پینٹر لیونارڈو دی ونچی نے بنایا تھا۔ جبکہ سال 2019 میں اس پینٹنگ کی قیمت 850 ملین یو ایس ڈالر (62 ارب روپئے) رکھی گئی تھی۔