اسلام آباد ( آن لائن ) ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کی فضائ آلودہ اور خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 406 سے تجاویز کرگئی ہے۔ آلودگی کے باعث ایئرپورٹ کے اطراف حد نگاہ 1.5 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 406 سے تجاویز کرگئی ہے، بہاولپور میں 406، راولپنڈی میں 220، لاہور میں 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز غیر صحت بخش ذرات کی مقدارریکارڈ کیا گیا، مرید کے 184، کراچی میں 179 پرٹیکیولیٹ میٹرز غیر صحت بخش ذرات کی مقدار ریکارڈ کی گئی۔فضائی آلودگی ہوا کی تبدیل ہوتی سمت اور آلودگی کے بڑھتے تناسب کی وجہ سے ہے۔ ملک کے آلودہ ترین دس شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔