ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کی 100 ملین ڈالر کی نئی جائیدادوں کی تہلکہ خیزگوئی پیش ، اگلے3 ماہ انتہائی اہم قرار

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں پنجاب میں سیٹ کم ہونے کے بجائے ایک سیٹ بڑھے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا عمران خان سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا، سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی ایک آدھی سیٹ بڑھے گی۔انہوں نے کہا براڈ شیٹ پر جسٹس عظمت ان کو قبول نہیں ہے تو بتائیں کون قبول ہے ،

جسٹس افتخار قبول ہے ، جسٹس قیوم قبول ہے ، جسٹس عظمت سعید ایک غیرمعمولی جج ہیں جن کا بہترین ریکارڈ ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا اس کیس کا بڑے پیمانے پر فیصلہ ہونا ہے ، ابھی اس کیس میں سے چیزیں نکلنی ہیں، 45 دن سے تین مہینے میں اس کے حقائق سامنے آئیں گے ، آخر میں فیصلہ ہوگا کہ اس کیس نے کیا رخ اختیار کرنا ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی 85 سے 100 ملین ڈالر کی نئی جائیدادیں سامنے آنے والی ہیں اور اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کا تعلق چاہے کسی بھی طرف سے کیوں نہ ہو، اس کو پھکی ملنی چاہئے ، اربوں روپے نیب میں جمع کرانے اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعے واپس لینے والے بے نقاب ہونے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا فضل الرحمٰن ویسے ہی ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، وہ خراب ہوں گے ۔انہوں نے کہا لانگ مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوا تو ہم بھی ان کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے ، جس طرح سے وہ الیکشن کمیشن پر آئے ہیں ،اگر اس طرح آئیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا بلاول بھٹو بالغ ہو گئے ہیں، انہوں نے ٹھیک کہا ہے کہ ان جلسوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، تحریک عدم اعتماد ہی واحد راستہ ہے اور جب آدمی سچ بولنے لگتا ہے تو لاہور کا میڈیا کے اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا شہباز شریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے اور اس میں شہادتوں پر منحصر ہے کہ کیس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، 100 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…