منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی شہرت یافتہ ٹی وی میزبان کورونا سے انتقال کر گئے

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(آن لائن)عالمی شہرت یافتہ ٹی وی اینکر کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی تاریخ کے سب سے مشہور ٹی وی میزبان لیری کنگ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 مشہور ترین ٹی وی

پروگرامز لیری کنگ لائیو اور لیری کنگ شو سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی میزبان کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔وہ پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابطیس سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔ کچھ ہفتے قبل ہی کرونا وائرس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ وہ لاس اینجلس کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں اب ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے لوگوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جبکہ انتقال کی خبر سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی لیری کنگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ واضح رہے کہ لیری کنگ نے 60 سالہ کیریئر کے دوران 30 ہزار انٹرویوز کئے۔ وہ منفرد اور مخصوص انداز انٹرویو کی وجہ سے بہت مقبول تھے اور انہیں دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا تھا۔ وہ دنیا کے واحد اینکر پرسن ہیں جنہیں 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ لیری کنگ اپنے کیریئر کے دوران متعدد ایوارڈز جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔ دوسری جانب یورپی یونین (ای یو)نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب جرمنی نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاون میں

14 فروری تک توسیع کردی ۔ادھر ہنگری کی حکومت نے کورونا ویکسین تیار کرنے کیلیے فیکٹری کی تعمیر کا حکم دے دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ای یو نے رکن ممالک سے کہا کہ وہ اندرون اور بیرون ملک غیر ضروری سفر کی حوصلہ شکنی کریں۔جرمنی نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاون میں 14 فروری تک توسیع کردی ۔ادھر ہنگری کی حکومت نے کورونا ویکسین تیار کرنے کیلیے فیکٹری کی تعمیر کا حکم دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…