ملتان(این این آئی) باپ نے اپنی اکلوتی بیٹی کو مارنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، ماہر نفسیات نے بیٹی کو فائرنگ کرکے مار دیا پھر خود کو گولی مارلی۔پولیس کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر مار دیا اس کے بعد انہوں نے خود کو
گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ باپ بیٹی کے جسد خاکی کو قانونی کارروائی کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماری جانے والی ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔دوسری جانب کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کی لیبر کالونی میں ساس کا بیٹے کے ساتھ مل کربہو کو مارنے اوربہوکو گنجا کرنے کا واقعہ، پانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کئے ہمسایوں کی شکایت پر پولیس نے ساس بیٹے اور بہو کے کزن کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او خالق شہید تھانہ عابد مینگل نے بتایا کہ مشرقی بائی پاس کے علاقے لیبر کالونی کا رہائشی فیض محمد جو اس وقت جیل میں ہے کی والدہ نے اپنی بہو لائبہ کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے پر گزشتہ روز ااپنے چھوٹے بیٹے علی محمد کے ساتھ ملکر بہو (ر)کو شدید مار کا نشانہ بناتے ہوئے گنجا کر دیا اورپانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کئے جبکہ بہو کے کزن امیر محمد نے ساس کو زخمی کر دیابہوخالق شہید تھانے پہنچ گئی پولیس نے رپورٹ درج کر کے ساس اسکے بیٹے علی محمد اور بہو کے کزن امیر محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے بہو لائبہ کوویمن پولیس سنٹر سٹی منتقل کر دیا ۔