نیویارک ،اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی شہری کو نیویارک میں بنک فراڈ ،عدالت سے دھوکہ دہی اور فرار ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ،گجرات کے رہائشی ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت سے نرمی کی اپیل بھی کی تاہم پہلے تین سال پھر فرار ہونے کے جرم میں کنیڈا سے گرفتار کرکے بیس سال کی سزا کا حکم
دیدیا گیا،گھر،گاڑی اور دیگر ملکیتی سامان بھی ریاست نے قبضہ میں لے لیا ہے ،معلومات کے مطابق پاکستانی شہری سید علی رضا جو کہ نیویارک اور این جے کے نام سے معروف تھے انہیں 2018میں بنک فراڈ،کریڈٹ کارڈ چوری ،عوام سے دھوکہ دہی اور اپنی شناخت چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،ملزم پر دھوکہ دہی سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کی معاونت کا بھی الزام تھا،اس حوالہ سے ملزم سید علی رضا نے نیویارک کی مقامی عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت سے نرمی کی بھی درخواست کی تھی،دوسری جانب امریکن ایجنسیوںنے ملزم سے متعلق دیگر ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا شروع کردیا کیونکہ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ایک پڑھے لکھے اور غریب انسان ہیں تاہم معلوم ہوا کہ انکی ڈگریاں بھی جعلی ہیں،ملزم گجرات کے قصبہ مدینہ سیداں سے تعلق رکھتے ہیں ،تاہم عدالت نے مدعی مقدمہ اور گواہوں کی روشنی میں ستمبر2019میں مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی،اس موقع ملزم سے مجرم بننے والے سید علی رضا نے اپیل دائر کی کہ تاہم انہیں نظر بند کر دیا گیا،اس موقع پر سید علی رضا اپنا جی پی ایس بریسلٹ کانا اور کنیڈا میں مفرور ہو کر فرار ہو گئے ،اور عدالتی ہدایت کے مطابق خود کو حوالہ پولیس نہ کیا،اور انکی زیر سماعت اپیل کو عدالت نے مفرور ہونے پر مسترد کر دیاتھا،جہاں کنیڈا
سے ایک بار پھر مارچ 2020کو دوبارہ سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا او ر انہیں اسی عدالت سے بیس سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے ،ڈسٹرکٹ جج اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ مجرم کو سزا سنانے کے بعد انہیں اپنے ملک بھیج دیا جائے گااور وہ بنک اکائونٹ نہیں کھول سکے گااور نہ ہی کریڈٹ کارڈوں کے لیے درخواست دے
سکتا ہے ،معلوما ت کے مطابق سید علی رضا کے مقدمہ کی تاریخ تیرہ مارچ 2021رکھی گئی ہے جہاں وہ اپنے دفاع میں وکیل کی مدد لے سکے گا،واضع رہے کہ عوامی حلقو ںنے کرپشن اور لوٹ مار سمیت دیگر جرائم کے ارتکاب پر تشویش کا اظہا رکیا اور کہا کہ ایسے افراد بیرون ممالک میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔