آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیشنل سیکیورٹی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف

22  جنوری‬‮  2021

راولپنڈی (آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیشنل سیکیورٹی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف، آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈ

کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا، آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکا کے نامزد وزیر دفاع کے سربراہ جنرل لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ، پاکستان کو افغانستان کے امن عمل میں ایک ضروری ساتھی کے طور پر دیکھتی ہے اور علاقائی عناصر کو امن عمل خراب کرنے سے روکنے کے لیے کام بھی کرے گی. دوسری جانب ٹونی بلِنکین، جو نئی انتظامیہ میں امریکا کے وزیرخارجہ ہوں گے، وہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کرنے کے خواہاں ہیں لیکن واضح کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کا شروع کردہ امن عمل جاری رہے گا. جنرل لائیڈ جے آسٹن امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ ہیں اور اگر امریکی سینیٹ منظور کردیتی ہے تو وہ نئے سیکرٹری دفاع ہوں گے جبکہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق عہدیدار ٹونی بلنکین امریکا کے نئے سیکرٹری اسٹیٹ ہوں گے امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی امن عمل

کے لیے پاکستان ایک انتہائی ضروری ساتھی ہے.انہوں نے کہا کہ میں افغان امن عمل کو بگاڑنے کے لیے کام کرنے والے علاقائی عناصر کو روکتے ہوئے ایک علاقائی اپروچ کی حوصلہ افزائی کروں گا جو پڑوسی ممالک مثلا پاکستان سے حمایت حاصل کرے جنرل لائیڈ آسٹن سے سوال کیا گیا کہ بحیثیت سیکرٹری دفاع وہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کیا تبدیلیاں تجویز کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ میں ہمارے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا جس میں بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے فوجی راہنماں کی تربیت بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…