اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میںایک زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈرڈ کے میئر نے کہا ہے کہ دھماکے سے 2 افراد کی ہلاکت کیاطلاع ہے جبکہ دھماکا ممکنہ طور پر گیس لیکج سے ہوا۔میئر میڈرڈ کے مطابق دھماکا ایک عمارت کے اندر ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی
جارہی ہیں۔مؤقر برطانوی اخبار کے مطابق دھماکے کے باعث سات منزلہ عمارت کی چار اوپری منزلیں بری طرح تباہ ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈرڈ، پولیس اور امدادی کارکن دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔علاقہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ تفتیشی و تحقیقی اداروں نے دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے اپنی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔