پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وہ شخص جس نے 28 کروڑ ڈالرز کچرے میں پھینک دیے

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں ڈالر مالیت کی بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش کی درخواست مسترد کردی گئی۔برطانوی شہری نے 28 کروڑ ڈالرز کے بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو حادثاتی طور پر لینڈ فل سائٹ (کچرے کے ڈھیر) میں پھینک دی، اُس نے حکام سے گمشدہ ہارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے کی

اجازت طلب کی ہے۔ قومی موقر نامے امت کی رپورٹ کے مطابق تاہم حکام ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں۔میڈیا پورٹ کے مطابق نیوپورٹ ویلز سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ آئی ٹی انجینئر جیمز ہویلز نے 2009 میں کرپٹو کرنسی میں حصہ لیا تھا اور 2013 میں آفس کی صفائی کی دوران غلطی سے بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو پھینک دی تھی۔ جیمز ہویلز کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 7500 بٹ کوائن موجود تھے جو آج کی قیمت کے مطابق 28 کروڑ ڈالرز تک ہوں گے۔جیمز ہویلز کا کہنا ہے کہ اسکے پاس دو ایک جیسی ہارڈ ڈرائیوز تھیں جس کی وجہ سے اس نےغلطی سے اس ہارڈ ڈرائیو کو پھینک دیا۔یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ جب جیمز ہویلز نے یہ شروع کیا تھا تب یہ بالکل بے فائدہ تھی، لیکن پچھلے چند سال کے دوران بٹ کوائن کی قیمت بڑھنے کی شرح میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسے یقین ہے کہ اتنے سالوں کے بعد بھی وہ بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو کو ریکور کرسکتا ہے مگر نیو پورٹ سٹی کونسل نے اب تک اسے کوڑے کے ڈھیر میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ یہاں تک کہ 35 سالہ جیمز ہویلز نے کرپٹو کرنسی سے ملنے والی رقم کا 25 فیصد حصہ شہر کے لیے عطیہ کرنے کی پیشکش بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔کونسل کی جانب سے آٹھ سال پہلے پھینکے گئے کوڑے کے ڈھیر میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی بار ہا درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…