اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں،مدارس کے ذمہ داران طلباء کو انتشار کی سیاست سے دور رکھیں،بہاولپور میں حفظ کے معصوم طلبا ء کو
ریلی میں لانا افسوسناک تھا۔ ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء گوجرانوالہ، کراچی، ملتان کے جلسوں سے دور رہیں،بہاولپور میں حفظ کے معصوم طلبا ء کو ریلی میں لانا افسوسناک تھا۔جبکہ جے یو آئی ف کو بھی اسلام آباد راولپنڈی کے مدارس نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ کا طالبعلم ہونے کے ناطے مدارس کے ذمہ داروں سے اپیل کرتا ہوں کہ طلباء کو انتشار کی سیاست سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس قال اللہ و قال رسول اللہ کے مراکز ہیں ان کو سیاس قائدین سیاست میں ملوث نہ کریں۔