منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مدینہ کے قریب پہاڑی چوٹیاں بادلوں کی لپیٹ میں فوٹوسوشل میڈیاپروائرل

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی )مدینہ منورہ کے نواحی پہاڑی چوٹیوں پر موسم سرما میں اس بار دھند اور بادلوں کی زیادہ مقدار دیکھی جا رہی ہے۔ ایک مقامی فوٹو گرافرنے الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پر گہرے اور سفید بادلوں کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

فوٹو گرافر اسامہ الحربی نے الفقرہ پہاڑوں پر جمع ہونے اور وہاں سے گذرنے والے بادلوں کے مناظر کیمرے میں محفوظ کیے جنہیں اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔عرب ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے الحربی نے کہا کہ وہ سیاحت کا بے حد شوقین ہے اور خشکی کے علاقوں، پہاڑی مقامات، سیاحتی اور تفریحی اہمیت کے حامل مقامات کی سیر کے دوران وہ ان مقامات کی تصاویر بھی بناتا رہتا ہے۔ حال ہی میں اس نے الفقرہ پہاڑی علاقے کی تصاویر بنائیں۔ یہ تصاویر اس وقت بنائی گئیں جب پہاڑی چوٹیاں بادلوں سے ڈھکی ہوئی تھیں۔اسامہ الحربی کا کہنا تھا کہ الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے اور اس کی بلند ترین چوٹی سطح سمندر سے 1901 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…