اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوویڈ ۔19 پروٹوکول کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹی ٹونٹی سیریزکا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )ایمرٹس ایئر لائن کی جانب سے پرواز منسوخ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ سکواڈ کو چارٹر فلائٹ پر پاکستان آنا پڑا ، کوویڈ ۔19 پابندیوں سے مہمان ٹیم کے منصوبے مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 21 رکنی پروٹیز ٹیم اور معاون عملہ 26 جنوری سے شروع ہونیوالے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز

کے لئے ہفتے کے روز کراچی پہنچا تھا۔جنوبی افریقی ٹیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو جمعرات کے روز ایمرٹس ایئر لائن کی جانب سے جنوبی افریقہ آنے اور جانیوالی فلائٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر معطل کیے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد افراتفری کے عالم میں سفری انتظامات کرنے پڑے تھے۔ جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے جوہانسبرگ ، کیپ ٹان اور ڈربن میں ایئرلائن کے مراکز سے گروپس میں دبئی اور پھر کراچی پہنچنا تھا۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ چارٹر فلائٹ کا اہتمام کرنے میں کامیاب تھا تاکہ ٹیم جمعہ کی رات کو براہ راست کراچی کے لیے روانہ ہوسکے ۔ کوویڈ19 پابندیوں کے سبب جنوبی افریقہ سے بین الاقوامی سفر سختی سے محدود ہونے کے باعث اگر ٹیسٹ میچز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز بھی شیڈول کے مطابق کھیلی گئی تو جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے لیے بڑا لاجسٹک اور لاگت کا مسئلہ کھڑا ہوجائیگا۔توقع کی جا رہی تھی کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کے بالکل الگ سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، پروٹیز ٹیسٹ سکواڈ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے جنوبی افریقہ واپس لوٹ جائے گا۔ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کا اختتام 8 فروری کو ہوگا اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 11 سے 14 فروری تک ہونا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ،

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…