بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ہاں میں نے تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا اس کا جواب بھی جلد مل جائے گا، حریم شاہ کا حیران کن انکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مفتی قوی کو تھپڑ ماردیا۔ اس حوالے سے حریم شاہ نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے تھپڑمارا ہے اور کیوں مارا اس کا جلد ہی جواب مل جائے گا ۔قبل ازیں مفتی عبدالقوی اکثر

سکینڈل کی زد میں آتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو عدیل راجہ نامی صارف نے شیئر کی ہے، جس کی شہ سرخی انہوں نے دی ہے کہ مفتی قوی ایک خاتون سے تھپڑ کھاتے ہوئے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کسی ہوٹل کے ایک کمرے میں ہیں اور اپنا موبائل استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں سرخ کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون آتی ہے اور مفتی عبدالقوی کو اچانک تھپڑ مار کر پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ اچانک تھپڑ کھانے پر مفتی عبدالقوی حیرت زدہ اور پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا قد اورجسامت بالکل حریم شاہ جیسی ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ خاتون حریم شاہ ہی ہیں یا پھر کوئی اور۔ تھپڑ مارنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ جیسے ایسا عمل کرنے سے شہرت حاصل ہو گی۔ باقاعدہ یہ تھپڑ ایک منصوبہ بندی کے تحت لگتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو مارا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال لیک کر دی تھی۔ اس میں مفتی عبدالقوی خان حریم شاہ کو کہہ رہے تھے کہ میں آپ کے سر پر قربان جاؤں شہزادی، جس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھاکہ مجھ پر ٹھرک نہ جھاڑیں۔ اس عمر میں آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر پر ٹھرک جھاڑیں۔ مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے کہا تھا کہ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو شیطان قرار دیا تھا۔ آپ نے پورے ملک میں اسلام کا نام بدنام کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو انتہائی نازیبا الفاظ کہے تھے جو تحریر میں نہیں لائے جا سکتے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کی ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل نے حریم شاہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تھپڑ مارنے والی حریم شاہ ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…