اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لوگوں گھروں میں قید ہو گئے

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

سرینگر (آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں 30 سال بعد شدید ترین برفباری ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں پانچ پانچ فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والی برفباری سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوگوں کو راشن حاصل کرنے

میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ پرندوں کو بھی خوراک کی تلاش ہے۔کئی دنوں سے سڑکوں پر جمی برف کو صاف نہیں کیا جا سکا ہے اور لوگوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ برف میں دو چار قدم چلنا بھی کوئی پہاڑ عبور کرنے سے کم نہیں ۔ریستوان کی ایک عمارت جو برف میں مکمل طور ڈھک گئی ہے۔مقبوکشمیر میں ہر سال ہی برفباری ہوتی ہے اور لوگ شدید موسم اور برفباری کے عادی ہیں لیکن اس سال اس کی شدت کہیں زیادہ ہے۔ سرد موسم اور برفباری سے گنجان آباد علاقے بھی سنسان پڑے ہیں ہر شے پر برف کی سفید چادر جمی ہوئی ہے اور سردی کی شدت میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔ لوگ حیران ہیں کہ موسم کی شدت میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور کبھی کبھار کوئی گاڑی نظر آ جاتی ہے ۔سردی کی شدت سے ہر چیز منجمد ہو گئی ہے۔سرد موسم میں گرم کپڑوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے، جس سے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے.سرینگر میں گرم کپڑے دھڑا دھڑ بک رہے ہیں۔ بسیں اور بڑے ٹرک بھی برف میں دھنس گئے ہیں۔سری نگر کے ایک دکاندار نے بتایا کہ دستانوں، اونی جرابوں اور ٹوپیوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہر طبقے کے لوگوں گرم کپڑے خرید رہے ہیں۔ سڑکوں پر جمی برف کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد

و رفت میں بھی دقت پیش آ رہی ہے اور لوگ انتظامیہ اور حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ لوگ اپنے گھروں اور دکانوں کے سامنے سے خود برف صاف کر رہے ہیں ۔مرکزی بازاروں میں بھی سڑک کے دونوں جانب برف کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق انتظامیہ نے کووڈ ویکسین کو برف سے متاثرہ بعض علاقوں تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…