پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے دنیا کے طاقتور ترین ممالک آسٹریلیا، اسرائیل جرمنی ،اٹلی ،اسپین ، سعودی عرب اور کینیڈاکو پیچھے چھوڑ دیا‎

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا ہے، ٹاپ 10 ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔گلوبل فائر پاور کی جانب سے سال 2021 کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے اور یہ 15 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی، انڈونیشیا،

سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے بعد درجہ بندی بہتر کرنے والا پہلا ملک سپین ہے جو اب 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا، تائیوان، یوکرائن، الجیریا، یونان، نائجیریا، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، بیلا روس، پرتگال، موروکو، فن لینڈ، آسٹریا، سربیا کی درجہ بندی بھی بہتر ہوئی ہے۔گلوبل فائر پاور کی درجہ بندی میں امریکہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے جبکہ سابقہ عالمی پاور روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا اہم اتحادی اور ہمسایہ ملک چین دنیا کا تیسرا اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت چوتھا طاقتور ترین ملک ہے۔اس فہرست میں جاپان پانچواں، جنوبی کوریا چھٹا، فرانس ساتواں، برطانیہ آٹھواں اور برازیل کو دنیا کا نواں طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس فہرست کی تیاری جوہری ہتھیاروں کو دیکھ کر نہیں کی جاتی بلکہ فوج کے پاس موجود غیر جوہری ہتھیاروں کی بنا پر کی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بعض ایسے ممالک (جاپان، جنوبی کوریا، برازیل)بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جو ایٹمی قوت نہیں ہیں اور اسرائیل جیسی ایٹمی قوت فہرست میں 20 ویں اور شمالی کوریا 28 ویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاک فوج کی ترقی انتہائی خوش آئند امر ہے جس پر ساری قوم بلا شبہ مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے بہترین کارکردگی میں ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وطن عزیز کا دنیا بھر کی 10بڑی فوجی قوتوں میں شامل ہونا قابل فخر اعزاز کی بات ہے۔اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021نے پاک فوج کی 5درجے ترقی تسلیم کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ عسکری قیادت کسی بھی چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری فوج پیشہ وارانہ مہارت سے لیس اورکسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک فوج کے دستے امن کے قیام کے لئے مختلف ممالک میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور ان فوجی جوانوں نے خانہ جنگی والے ممالک میں امن قائم کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کا ہر جوان ہمارا فخر ہے جو وطن عزیز پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دے گا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں پاک فوج کی اس کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور تمام اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور افواج پاکستان کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…