ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

وڈیرے کی ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کیساتھ افسوسناک سلوک، نوجوان کا سر بھی مونڈھ ڈالا اور ویڈیو بناکر وائرل کردی

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں پیش آیا ہے جہاں ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کو جانوروں کے ساتھ زنجیروں سے باندھ دیا گیا اور تشدد بھی کیا گیا،ملزمان نے نوجوان کا سر بھی مونڈھ ڈالا اور ویڈیو بناکر وائرل کردی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر

آنے کے ایک ہفتے بعد پولیس نے درخواست پر 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان شہزاد قریبی گاؤں میں وڈیرے اشتیاق شاکا کے پاس ملازمت کرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔‎دوسری جانب پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں چور ڈاکو سرگرم، مزید 42وارداتیں ہوگئیں، ڈکیتی مزاحمت پر دو افرادکولہولہان کر دیا گیا، دیگر سرراہ وارداتوں میں بھی نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر بھاری مال وزر لوٹ لیا گیا، درجنوں گاڑیاں، مویشی، طلائی زیورات چرا لیے گئے۔ واقعات کے مطابق تھانہ صدر تاندلہ کے علاقہ میں جلہ موڑ طارق کالونی کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ضلع ننکانہ پنڈی چیری کے رہائشی کیری ڈبہ سوار غلام مصطفی سے نقدی ایک لاکھ اور خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے کے دوران مزاحمت پر اسے گولی مار کر مضروب کر دیا اور ساتھی علی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھانہ چک جھمرہ کے چک 188 رب کے رہائشی ساجد حسین الائیڈ ہسپتال کے ملازم کو گٹ والا ایکسپریس وے پر موٹرسائیکل، نقدی وزیورات قیمتی وکپڑوں سمیت لوٹ لیا گیا، تھانہ صدر تاندلہ کے چک 406 گ ب میں ڈاکوؤں نے نثار کے گھر سے بھاری مالیت کی نقدی 3 تولے زیورات لوٹ لیے، لوٹ مار کی دیگر وارداتوں کے دوران ساہیانوالہ میں ظفر کے ملازم سے نقدی 1ہزار وموبائل فون چھین لیا، مہندی محلہ مین بازار پھاٹک پر عبدالوقار سے 2موبائل فون وپرس چھین لیے گئے، عبداللہ پل سے فاروق سے 3موبائل فون ونقدی لوٹ لی گئی، تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ایڈن گارڈن 19 ای ایگزیکٹو بلاک میں عطا مصطفی کے گھر سے ڈاکوؤں نے 35 تولے زیورات 8لاکھ کی نقدی 2 ایل سی ڈی چھین لی، ڈجکوٹ میں جمشید سے 15ہزار کی نقدی چھین لی گئی، پیپلز کالونی میں چن ون روڈ پر خاتون ایڈووکیٹ سے پرس چھین لیا گیا،

ڈجکوٹ میں آفتاب سے 2لاکھ 26ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، منصور آباد میں حبیب سے پرس 2موبائل فون چھین لیے گئے، جمیل آباد میں عبدالجبار سے موبائل فون چھین لیا گیا، چوہڑ ماجرا میں علی کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، سمن آباد میں پرنس کا لوڈر رکشہ چور لے اڑے، نشاط آباد میں حسن کی بھینس چور لے گئے، سٹی تاندلیانوالہ میں ساجد کی نقدی 40ہزار وبکری چور لے اڑے، باہلک میں اسلم کی

بھینس بھی چوری ہو گئی، ڈی ٹائپ کالونی میں جواد کی کار چور لے اڑے، اسلام نگر میں آصف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، ایڈن ایگزیکٹو بلاک گلی نمبر5 میں سجاد کے گھر سے 30 تولے سونا 2لاکھ کی نقدی چرا لی گئی، 211 گ ب میں مزمل کی موٹرسائیکل 125 چور لے اڑے، 401 گ ب میں ولائت سے موبائل فون ونقدی 35ہزار مالیت چھین لی گئی، 406 گ ب میں عمران کے گھر سے

ڈاکوؤں نے 40 ہزار کی نقدی وزیورات وغیرہ لوٹ لیے، 423 گ ب میں احمد یار کے 4 مرغے چور لے اڑے، قصبہ تاندلہ میں صابر علی کا مویشی چوری ہو گیا، سٹی تاندلیانوالہ میں ذوالفقار سے 23ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، 237 گ ب میں محمد منیر کی بجلی تار چور لے اڑے، 250 رب میں محمد اسماعیل کی موٹرسائیکل چھین لی گئی، 61 ج ب میں عمران علی سے نقدی لوٹ لی گئی، 271 رب میں عقیل سے نقدی، طلائی زیورات وغیرہ لوٹ لیے، دھنولہ چوک میں ارشد کی موٹرسائیکل چور لے اڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…