منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

گیس کی چوری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں گیس کی چوری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ضلع کرک میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ارب 90 کروڑ روپے جبکہ گزشتہ مالی سال میں 8 ارب روپے کی گیس چوری کی گئی،گیس چوری کرنے پر 116 مقدمات درج کرکے 163 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی کے پی ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ گیس چوری روک کر قومی خزانے کے 6 ارب روپے بچائے جبکہ جی ایم سوئی نادرن گیس نے کہا ہے کہ گیس چوری ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گیس چوری سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔گذشتہ 6 ماہ کے دوران کرک میں ایک ارب 90 کروڑ روپے کی گیس چوری کی گئی۔ مالی سال 20-2019 میں کرک میں 8 ارب روپے کی گیس چوری کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال گیس چوری میں کمی ہوئی ہے۔ گیس چوری کرنے والوں کے خلاف 237 آپریشنز کیے گئے اور 116 مقدمات درج کرکے 163 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گیس چوری کرنے پر 37 فیکڑیاں سیل جبکہ 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی نے بتایا کہ کرک میں پولیس کارروائیوں سے گیس کی چوری میں نمایاں کمی ہوئی گیس کی چوری روک کر قومی خزانے کے 6 ارب روپے بچائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرک میں گیس چوری روکنے کے لیے پولیس اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔دوسری جانب جنرل مینیجر سوئی ناردرن گیس تاج علی خان نے بتایا کہ کرک میں گیس خسارے کا سامنا ہے۔وفاقی حکومت نے لائن لاسز روکنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کرنے کی منظور دی ہے جبکہ لائن لاسز ختم کرنے کیلیے 9 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…