جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ان شہروں میں بجلی2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر

datetime 16  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 132کے وی بس بار کی سالانہ مرمت اور مینٹیننس کے کام کے باعث 18 اور 19 جنوری 2021کو روزانہ کی بنیاد پر صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی

(آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 66کے وی گرڈ سٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ جن گرڈ سٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ان میں چکوال، چکری، اڈیالہ، گوجر خان، جاتلی، بادشاہان، پننوال، ڈنڈوت، تلہ گنگ، چوآسیدن شاہ، نورپور سیٹھی، بگھوال، جنڈ، لکڑمار، ٹمن اوردندہ شاہ بلاول شامل ہیں۔ (دینہ 132 کے وی گرڈ سٹیشن اور اس سے منسلک فیڈرز مکمل بند رہیں گے)۔ترجمان نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 132 کے وی بس بار کی سالانہ مینٹیننس سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن روات میں بس بار کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا جس سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں بہتری آئے گی۔دوسری جانب بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔شیخ برادرز فلور ملز کی جانب سے جان محمد چودھری اور وسیم جان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی 2019 سے فلور ملز کو جنرل سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے رکھا ہے، لیسکو نے درخواست گزار کے دسمبر2020 کے بجلی کے بل میں 5 لاکھ 61 ہزار روپے کا غیر قانونی جی ایس ٹی عائد کیا، لیسکو کا بجلی کے بلوں میں

جنرل  سیلز ٹیکس کی وصولی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک بجلی کے بلوں میں جی ایس ٹی کی وصولی فوری طور پر روکی جائے اورلیسکو کا بجلی کے بلوں میں وصولی کا اقدام غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…