اہم حکومتی شخصیات اور وزیراعظم کے قریبی افراد نے چین سے کرونا ویکسین چھپ کر لگوا لی اور ۔۔سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

16  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) اہم حکومتی اور وزیراعظم کے قریبی افراد چین سے ویکسین لے کر چوری چھپے لگوا چکے ہیں ۔ سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ ،تفصیلات کے مطابق فرح ناز نامی ٹویٹر صارف نے سوشل میڈیا پر یہ سٹوری شیئر کی جس پر سینئر صحافی

سلیم صافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ ظالم بھی ہے ، اہم حکومتی اور وزیراعظم کے قریبی افراد چین سے ویکسین لے کر چوری چھپے لگوا بھی چکے ہیں جبکہ قریبی لوگوں میں بھی بانٹ رہے ہیں لیکن قوم کیلئے ابھی تک ویکسین کا آرڈر بھی نہیں دیا جا سکا ، ایک طرف ریاست مدینہ کا نام اور دوسری طرف یہ سنگدلی ؟ ۔دوسری جانب پاکستان نے کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے برطانوی ویکسین اے زیڈ ڈی 1222 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے، اے زیڈ ڈی 1222 کورونا ویکسین آکسفورڈ، آسٹرازنیکا کی تیار کردہ ہے۔ذرائع کے مطابق منظوری ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، برطانوی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستان کمپنی نے مانگی تھی۔کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی اور نجی سیکٹر کی

درآمدہ اسٹرازینکا ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے اور یہ ویکسین برطانوی وزارت صحت سے منظور شدہ ہے، اس ویکسین کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…