اد بئی (این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف دبئی میں انتقال کرگئیں۔زرین مشرف کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کردی ہے۔پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنو میں پیدا ہوئی تھیں۔سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ اْن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں۔پارٹی کے اہم رہنما کے مطابق امکان ہے کہ ان کی والدہ کی تدفین دبئی میں ہی ہو تاہم پاکستان میت لانے کا فیصلہ پرویز مشرف ہی کریں گے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے تمام عہدے داروں نے پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 2020 میں سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف بھی گزشتہ سال 100ویں سالگرہ دبئی میں منائی تھی جس میں پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف نے شرکت کی ۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں گی گئیں ۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سید پرویز مشرف کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔