لاہور( این این آئی )کورونا وائرس میں مبتلا پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ مقبول انتقال کر گئے ۔ شیخ مقبول کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،جنرل سیکرٹری چوہدری منظور ،سینئر نائب صدر چوہدری سلم گل
اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے شیخ مقبول کے انتقال پر دکھ اور افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ مقبول نے ساری زندگی عوامی حقوق کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔شیخ مقبول نے ہمیشہ ثابت قدمی کے ساتھ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔