منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یہ میرے ٹوئٹر اکائونٹس نہیں ۔۔۔۔ استعفیٰ دینے کے بعد ندیم افضل چن نے اہم ٹوئٹ کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ٹوئٹر پر اپنے نام سے منسوب تمام جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے ٹوئٹ کردیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں اپنے اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا یہ ٹوئٹر

اکاؤنٹ ہے، باقی سب جعلی ہیں۔’ندیم افضل چن نے اپنے نام سے منسوب تمام اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے واحد اور اصل اکاؤنٹ کی تصدیق کی تاکہ انہیں چاہنے والے اصل اکاؤنٹ تک باآسانی رسائی حاصل کرسکیں اور دوسرے اکاؤنٹ فالو کرنے سے خبردار رہیں۔ندیم افضل چن نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق تو کوئی ٹوئٹ نہیں کیا تاہم استعفیٰ ٰکی خبروں کے بعد سے صارفین کی نظر ندیم افضل چن پر ہی لگی ہوئی تھی۔دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے استعفیٰ جذبات میں دیا، امید ہے وہ ستعفیٰ واپس لیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر آدمی اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں، وزیراعظم کیساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں ہے۔ ہماری حکومت میں بہت سارے مسائل ہیں۔عمران خان نے کابینہ کواجتماعی طور پر کہا تھا کہ’جب متفقہ فیصلہ ہوجاتا ہے تو پھر تنقید نہ کیا کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…