اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کومستقل رکنیت مل گئی جس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تنظیم کی مستقل رکنیت ملنا بڑی کامیابی ہے، پنجاب کے عوام کو کھیل اور ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام دیا ، بھارت سے تعلقات پر ہمیشہ متزلزل پالیسی پر عمل درآمد کیااور نواز شریف سے بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات پاکستان کی پالیسی کی کامیابی تھی۔اس تقریب میں انہوں نے پیپلز پارٹی اور عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پی پی نے ملک کو بد عنوانی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عمران خان نے حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے چندہ اکٹھا کیا اور ٹینٹ والوں کو بھی پیسے نہیں دیے۔عمران خان کی اننگز ختم ہو گئی ، اب ہماری اننگز ہے۔