اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

”فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں” عمران خان نے بار بارکہہ کر یہ غلطی کی کیونکہ۔۔۔ سابق جنرل نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان نے غلطی کی ،بار بار کہتے رہے کہ فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ،فوج ذیلی ادارہ ہے وہ ہر حکومت کے ساتھ

ایک پیج پر ہوتا ہے، ہوسکتا ہے اس سے مولانا کو یہ تاثر ملا ہو کہ یہ واقعی ان کے ساتھ کوئی پارٹی ہیں ،پارٹی ہونے کا تک نہیں بنتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ آرمی کو آئین کے اندر آپ حکم دیں گے وہ اس پر عمل کرتی جائے گی اب وہ آپ کی اپنی پلاننگ ہے آپ ان سے کیا کام لینا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم فوج سے توقع کررہی ہے کہ حکومت کو نکال دے، اپوزیشن جب کہتی ہے بات سلیکٹرز سے ہوگی تو اس کا مطلب وہ فوج سے حکومت کو فارغ کرنے کا کہہ رہی ہے ، پی ڈی ایم نے فوج کو اسی لیے ہدف بنایا کہ ان کے ذریعہ عمران خان کو گھر بھیجا جائے۔پروگرام میں شریک جے یو آئی( ف) کے رہنما حافظ حمد للہ نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کوہم سنجیدہ نہیں لیتے ہیں، عمران خان کی معیشت انڈے سے شروع ہو کر لنگر خانے پر ختم ہوجاتی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت نے کبھی فوج کو حکومت گرانے کیلئے نہیں کہا ہے، حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس تعطل کا شکار ہے ہم

کیسے کوئی کیس لے کر اس کے پاس جائیں۔ ق لیگ، ایم کیو ایم، جنوبی پنجاب محاذ صوبہ تحریک، جی ڈی اے اور آزاد اراکین کس کے کہنے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، بیچ سے ہٹ جائے پھر ہم دیکھتے ہیں اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے، نامعلوم نمبروں سے فون کالز آنا اب بند ہونی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…