لندن(نیوزڈیسک) طبی ماہرین کے مطابق روزہ رکھنے سے ایسے افراد جن کے منہ سے بد بوآتی ہے وہ روزے رکھنے سے ختم ہوجاتی ہے ۔اس سلسلے میں یونی ورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے ماہرین نے ایک تحقیق میں مختلف 45افراد پرتحقیق کی ہے کہ جوافراد صبح جلد ناشتہ کرنے کے بعد رات ہوتے ہی کھاناکھالیتے ہیں اوردن میں کچھ بھی نہیں کھاتے توان کی انٹریوں میں وہ زہریلے ماد ے ختم ہوجاتے ہیں جوان کے معدے میں داخل ہوکرمنہ سے بدبو آنے کاسبب بنتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق ایسے لوگ جو روزے رکھتے ہیں ان کوعلاج کی ضرورت نہیں رہتی اورنہ ہی کسی دواکی ضرورت پیش آتی ہے ان کے منہ سے بدبو آناخود بخود قدرتی طورپرختم ہوجاتی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں