بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

جنوبی افریقی ٹیم کو سرکاری مہمان کا درجہ حاصل فول پروف سکیورٹی کیلئے پلان تیار

datetime 9  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(یواین پی)جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان میں سرکاری مہمان کا درجہ حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے پلان تیار کیا گیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم نے

اس کی منظوری دی تھی، نوٹی فکیشن میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو سرکاری مہمانوں کیلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی، وزرات داخلہ نے مہمان کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی فول پروف سیکورٹی کیلیے پلان تیار کرلیا ہے،میچز کے دوران 500 رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے، ہوٹل سے گرائونڈ تک پولیس اور اے ٹی سی کی خدمات لی گئی ہیں۔وزارت داخلہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کے حفاظتی اقدامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے، بائیو سیکیورٹی کا پلان بھی تیار کرلیا گیا،مہمان کھلاڑی ایک کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے،یہاں مزید 2 بار جانچ ہوگی،کلیئرنس پر ٹریننگ کی اجازت دے دی جائے گی۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے دورئہ پاکستان کے لیے 21رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا،قیادت کوئنٹن ڈی کک کے سپرد ہوگی، دیگر کھلاڑیوں میں ٹمبا باووما، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر،کاگیسو ربادا، ڈوین پریٹوریس، کیشومہاراج، لنگی نجیدی،

راسی وان ڈر ڈوسن، اینرچ نورجی، ویان ملڈر، لتھو سمپالا، بیورن ہینڈرکس، کائل ورین، سائرل اروی، کیگان پیٹرسن، تبریز شمسی، جارج لینڈے، ڈیبیو کے منتظر ڈرائن ڈوپاویلون اور اوٹنیئل بارٹمین شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ،3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کو کراچی، دوسرا 4فروری کو راولپنڈی میں شروع ہوگا،پہلا ٹی ٹوئنٹی11، دوسرا 13، تیسرا 14فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…